ادارہ تحفظ ماحولیات کی حب انڈسٹریل ایریامیں قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی

حب :محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل جانگیر خان کاکڑ کے خصوصی ہدایت پہ ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر محمد خان اتمانخیل نے نائب تحصیلدار حب خداداد اور انوائرمنٹ لسبیلہ کی ٹیم نے انڈسٹریل ایریا میں قائم دو فیکٹریوں دینار اسٹیل مل اور بٹ میٹل پرائیوٹ لمیٹڈ پر گزشتہ شب چھاپہ مارکر دونوں کمپنیوں کو سیل کر دیا۔ پرانی بیٹریوں کو پگھلا کر سیسا ( لڈ) بنانے کی فیکٹریاں ہیں۔ جس سے زہریلا مضر صحت دھواں بغیر اسکیبر کے ماحول کو آلودہ کرکے ماحولیت کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف پائے گئے۔ محکمہ ماحولیات لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خان اتمانخیل خان نے اس موقع پہ کہا ۔ کہ کسی نے بھی محکمہ ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کی اسکے خلاف سخت کاروائی کیا جائے گا ۔ اس بابت کوئی رعایت نہیں کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں