سپریم کورٹ میں مونس الہٰی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کی ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس عائشہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ ایف آئی اے نے مونس الہٰی پر ایف آئی آر ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل لاہور نے مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کردیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں