مستونگ میں حادثہ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمی
مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)مستونگ میں حادثہ ، سردار کمال خان بنگلزئی کے فرزند سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق جنگل کراس مستونگ کے مقام پر خطرناک حادثے میں قبائلی رہنما سردار کمال خان بنگلزئی کے بیٹے سمیت چار آدمی شدید زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق مستونگ جنگل کراس کے مقام پر ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنما نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی کے بیٹے سردار زادہ میر رامین خان بنگلزئی زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


