لیویز اہلکار نے خودکشی نہیں کی، موت اتفاقیہ گولی چلنے سے ہوئی، لیویز ترجمان خضدار

خضدار (انتخاب نیوز) گزشتہ شب لیویز اہلکار حادثاتی طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ لیویز اہلکار سعید احمد کی موت خودکشی نہیں بلکہ حادثاتی ہے، ترجمان لیویز فورس خضدار کے وضاحتی بیان کے مطابق گزشتہ شب لیویز اہلکار سعید احمد گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جس کی موت کو سوشل میڈیا میں خودکشی کا نام دیا گیا۔ ترجمان لیویز فورس کے مطابق لیویز اہلکار اپنے گھر میں ڈیوٹی کےلیے یونیفارم پہن کر اپنے دوسرے لیویز اہلکار ساتھی کے انتظار میں تھا، اسی دوران اس اپنی رائفل کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے نوجوان اہلکار کی موت ہوئی۔ سعید احمد لیویز اہلکار کا فرزند اور لیویز فورس کیو آر ایف کا ایک بہادر سپائی تھا۔ انہوں نے دوران ڈیوٹی انتہائی بہادری سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ، لیویز افسران اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں