صحبت پور میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ، مغرب کے بعد کام بند، سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

صحبت پور (یو این اے) صحبت پور نیو کھوسہ کنسٹرکشن کمپنی پر بم حملے کے بعد تمام لوکل غیر لوکل کنسٹرکشن کمپنیوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سورج غروب ہونے کے بعد تمام تعمیراتی کاموں پر کام بند کرنے اور سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیو کھوسہ کنسٹرکشن کمپنی پر بم دھماکہ جس میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد صحبت پور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ملکی اور لوکل کٹسریکشن کمپنیوں کی سیکورٹی اہلکار بڑھانے کے ساتھ ساتھ سورج غروب ہونے یی کام بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آ سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں