اسرائیلی آبادکاروں کے خلاف سخت اقدامات کے خواہاں ہیں، این کلیئر لوٹاندے

پیرس(آئی این پی) فرانسیسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان این کلیئر لوگاندے نے کہا ہے کہ ان کا ملک (فرانس) مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تشدد کی کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف سخت اقدامات مسلط کرنا چاہتا ہے، ان اقدامات میں انہیں فرانس کا سفر کرنے سے روکنا اور ان کے مالیاتی اثاثے منجمد کرنا شامل ہیں،عرب میڈیا کو دیے گئے بیانات میں لوگاندے نے کہا کہ فرانس مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کے گروپوں کی طرف سے تشدد کی کارروائیوں کی مکمل مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں