تعلیمی سال کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں، ڈاکٹر سعود تاج

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا145واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسعود تاج منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیزڈاکٹر محمد طارق ملک،ڈاکٹر محمد عالم مینگل، ڈاکٹردین محمد کاکڑ،، ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، ڈاکٹر صوبیہ رمضان، ڈاکٹر سعیدہ مینگل، ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ، جامعہ کے رجسٹرار ولی الرحمان سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا زیر غور لایا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، نئے کورسز کا اجراء، امتحانات و داخلوں کا طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں 12ایم فل اسکالرزکو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ اجلاس سے جامعہ کے پرووائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور جامعہ کے سالانہ کلینڈرکے تحت پالیسی ساز اداروں کے بروقت انعقاد کو یقینی بنا کر جامعہ کے ترقی و بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اسکالرز اور طلباء وطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور جدید تحقیق کی جانب راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث تمام شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں۔ اس بابت جامعہ نے طلبہ کے آسانی کے لئے مختلف تعلیمی پروگرام ترتیب دیئے ہیں تاکہ طلباء و طالبات کے تعلیمی سال کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب کو مل کر اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لئے اپنی زمہ داریوں کو برء و کار لاکر زمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریں۔آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں مختلف تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف رائے پیش کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں