کوئٹہ ضلعی انتظامیہ شہر کو صاف ستھرا بنائے، تاجروں سے زیادتیاں قبول نہیں، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (یو این اے) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے نام پر میٹروپولیٹن کے مجسٹریٹ کی جانب سے دکانداروں کو نوٹسز جاری کرنے اور بعد میں بھاری جرمانے عائد کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک طرف دکاندار وتاجر پہلے سے ہی کاروبار نہ ہونے کا رونا رو رہے ہیں۔ دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے چھوٹے تاجروں کے ساتھ نامناسب رویے اور ان کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کیلئے اقدامات سمجھ سے بالاتر ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن تاجروں ، ریڑھی بانوں اور چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو تنگ کرنے کی بجائے اپنے اصل ذمہ داریوں پر توجہ دیں اور شہر میں جگہ جگہ پھیلی ہوئی گندگی کے ڈھیر اٹھانے میں کارکردگی دکھائے بصورت دیگر پشتونخوا نیپ تاجروں اور کاروباری حضرات سے مل کر احتجاج پر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں