8 لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کیا، 30 جنوری تک تمام افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا ہے، جان اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ اب تک 8 لاکھ غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کیا جاچکا ہے، 30 جنوری تک تمام افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 8 لاکھ تک غیرقانونی کا انخلاءہوچکا ہے، آرمی چیف نے بھی غیرقانونی افراد کے انخلاءکی توثیق کردی۔ جان اچکزئی نے مزید کہا کہ غیرقانونی افراد کے انخلاءسے معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے، ملک میں موجود تمام غیرقانونی مقیم افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب گزشتہ روز 2 ہزار 55 افغان شہری واپس چلے گئے، اب تک واپس جانے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 980 تک پہنچ چکی ہے۔ بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ 30 جنوری تک تمام افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجنا ہے جس کے لیے حکومتی مشنری پوری طرح کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میچز میں پاکستان کے خلاف لغو زبان استعمال کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں