بلوچستان کے گمبھیر مسائل کی وجہ فرمائشی لوگوں کو اقتدار دینا ہے، نیشنل پارٹی

پنجگور (آن لائن)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ ودیگر نے ماسٹر شاکر غلام جان محمد اسحاق بلوچ کی علحیدہ علحیدہ سربراہی میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی رائی نگور سے مستعفی و نیشنل پارٹی میں شمولیتی پرہجوم مشترکہ پریس کانفرنس سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی ایوب دہوار حاجی محمد صالح بلوچ ودیگر نے سیکنڑوں ضلعی و مرکزی رہنماں کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوان طبقے کو سیاست میں لاکر انہیں بلوچستان کے بنیادی حقوق کی حصول کے جدوجہد میں شامل کیا جائے آج نوجوان طبقے نے شعوری فیصلہ کیا ہے کہ بلوچ قوم کا راجی پارٹی نیشنل پارٹی ہے جو اس وقت قومی جدوجہد کررہی ہے اور آج یہ ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کی جو زمہ داری ہے وہ بلوچستان میں نظر نہیں آتا ہے اسی لئے یہاں کے نوجوان طبقے میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے اداروں سے نوجوان طبقے کی دوری و مایوسی افسوسناک امر ہے انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو پسند نہ پسند کی بنیاد پر اقتدار دینےچہروں کی تبدیلی سے بلوچستان کے قومی سوال نوجوانوں کے دلوں میں پائی جانے والی ماسیوسی کو ختم نہیں کرسکتی ہے آگر فرمائشی لوگوں کے لانے سے مسائل ہوتے تو 75 سالوں سے یہ مسلے حل ہوتے افسوس سے کہنا پڑتا ہے یہ مسلے گھمبیر سے گھمبیر تک ہوتے گئے ہیں انکی سب سے بڑی وجہ اس صوبے کو ایک تجربے کی صورت چلایا جارہاہے اس کا سب سے بڑا زمہ دار وہی ہیں جو اصل قوم سیاسی جماعتوں کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا جاتا ہے بلوچستان میں نوجوانوں کی مایوسی اسی عمل سے شروع ہوئی ہے انہی عمل کی وجہ سے یہاں ہر چیز کنٹرولڈ ہیں سیاست ڈیموکریسی پارلیمان اسمبلیوں کے اختیارات تک کنٹرولڈ ہیں یہی نظام پسماندگی کا سبب ہیں میرٹ کی پائمالی قوم پرستوں کو دور رکھنے سے عوام اور ریاست کے درمیان سب سے بڑا خلیج ہے اس خلیج کو فرمائشی چہرے نہیں بلکہ ایک سنجیدہ سیاسی قومی جماعت ہی پر کرسکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ایک مسلط صوبائی حکومت کی وجہ سے بلوچستان کے ادارے غیر فعال و اختیارات یرغمال تھے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم تھے ایجوکیشن ہیلتھ انتظامی امن وامان ٹھیکے پر چلائے گئے ان پر نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ یہاں بارڈری کا کاروبار روزگار نہ ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کیلئے کاروبار کا ایک چھوٹا سا ریلیف تھا اس پر گزشتہ حکومت نے اربوں روپے کما کر اس پر قبضہ کرکے ای ٹیگز فروخت کئے یہاں کے غریبوں کے روزگار کو تباہ کردیا انہوں نے کہا ہے کہ آج انسانی حقوق کا عالمی دن ہے اسکے منانے کا مقصد ریاست میں رینے والے باشندے کو ہر سہولت امن وامان ایجوکیشن صحت کے فراہمی کا آگاہی ہے آج جو پنجگور میں انٹرنیٹ ائیرپورٹ بند سہولت کی عدم دستیابی یہ سبھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں نوجوان قتل ہوئے ہیں انکے قاتل نامعلوم ہیں اس سے بڑا تباہی کیا ہوسکتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس کے زمہ دار وہ ہیں جنہوں نے یہاں نمائیندگی کی اور انہوں نے لیویز اور چوکیداری کی پوسٹیں ریوڈی کی طرح فروخت کئے یہ ان لوگوں کے ذریعے کئے گئے جنہوں نے ای ٹیگز فروخت کئے انہوں نے کہا ہے کہ آج پھر وہی لوگ گلی گلیوں میں جاکر لوگوں کو پھر جھوٹ کا سہارا لے کر دھوکا دے رہےہیں انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی سیکرٹریٹ کے دروازے پر بیٹھ کر نوکریاں فروخت کئے کوئی ہچکچاہٹ تک محسوس نہیں کئے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان اس ملک کا ایک وحدت ہے 45 فیصد اسکا رقبہ ہے اسکا حالات لاوارث ہیں یہ ایک انتہائی افسوناک امر ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس جدید دور میں عوام ایجوکیشن صحت امن وامان سے محروم ادارے تباہ ہوچکے ہیں اسکے زمہ دار کا تعین ہونا چاہئے انکا محاسبہ کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اپنے عوام کو واضح طور پر کہتا ہے کہ اگر نیشنل پارٹی کو موقع ملا گزشتہ دور حکومت کے قلیل دور کی طرح آنے والے وقتوں میں ان کو امن وامان اداروں کی بحالی کی چینج ضرور دے گا انہیں ہر اداروں سے ریلیف دے گا انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے میگا پروجیکٹس کے نام پر میگا کرپشن ہوئی انکے پیسے بیرونی ممالک ٹرانسفر کئے گئے انکی انکوری ہونا چاہئے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ صوبائی وزیر نے اپنے رشتہ دار لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر لوگوں کے جدی پشتی زمینوں پر جعلی لیز کے ذریعے قبضہ کیا گیا نیشنل پارٹی انکے خلاف ایکشن لے گی اور اپنے عوام کو سکون دے گا نئے شمولیت کرنے والے غلام جان اونیز بلوچ و دیگر نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے وابستہ رہے ہیں جنہوں نے ہمیں الیکشن سے قبل ہمارے علاقائی مسائل کو حل نہیں کئے ہم نے پارٹی کی ترقی و تعمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا ہے لیکن ہمیں وہ رسپانس و عزت نہیں ملی انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے نیشنل پارٹی میں اس اغراض و مقاصد سے شمولیت کا اعلان کررہے ہیں کہ اگر بلوچستان میں کوئی سیاسی قومی جمہوری پارٹی ہے جہاں ورکروں کی کوئی عزت و احترام ہے وہ نیشنل پارٹی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی جس ترقی کا واویلا مچارہی ہے اس میں پارٹی نے میگا کرپشن کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے چوک روڑ کسی بیماری کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں پانچ سال گزر گئے ادارے تبدیل نہیں ہوئی ہسپتال میں ایک سرنج تک دستیاب نہیں ہے اسکے زمہ دار وہی ہیں جو اقتدار میں تھے انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم پریس کانفرنس کے ذریعے بی این پی عوامی سے مستعفی اور نیشنل پارٹی میں سینکڑوں اپنے عزیز و اقارب ہم خیال دوستوں کے ساتھ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں