بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت صوبے بھر میں دل کے مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی

کوئٹہ (آن لائن) سول ہسپتال کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے دل کے مریضوں کا اینجیوگرافی ، اینجیو پلاسٹی ، اوپن ہارٹ سرجری اور دل کے وال کی سرجری کا 100 فیصد مفت علاج فراہم کیا جا رہا ہے ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیز?ی سول ہسپتال کوئٹہ میں ہیلتھ کارڈ کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے دل کے مریضوں کا 15 نومبر سے مفت علاج شروع ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پروگرام نیا ہے اور ابتدا میں مریضوں کو مشکلات ہورہی ہیں سول ہسپتال کو?ٹہ شعبہ امراض قلب اور کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ کی سہولت شروع کر دی گئی آپ کا قومی شناختی کارڈ ہی آپ کا ہیلتھ کارڈ ہے ایم ایس سول ہسپتال کو?ٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے پروگرام کے آغاز سے اب تک اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا اب تک امراض قلب کے 77 مریضوں کی اینجیوپلاسٹی ، 78 مریضوں کی اینجیوگرافی ، 17 مریضوں کی بائی باس بارٹ سرجری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کی گ?ی ہیں تمام اخراجات ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت حکومت نے برداشت کیے ہیں ابتدائی طور پر روزانہ 12 گھنٹے (یعنی صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک) انجیوگرافی اور پرائمری پی سی آئی (primary PCI) ہارٹ اٹیک کے دوران انجیو پلاسٹی) کی سروس شعبہ امراض قلب کی تھ لیب میں شروع کردی کئی ہے، جس کا دائی رہ کار بعد میں 24/7 گھنٹے تک بڑھا دیا جائے گا اس کے ساتھ سول ہسپتال کوئٹہ کے کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں اوپن ہارٹ سرجری ، CABG ، دل کے وال کی سرجری کارڈیک سرجریز تربیت یافتہ ماہر کارڈیک سرجنز کی ٹیم کے ذریعے کی جارہی ہے کارڈیک سرجری کے تمام کیسز بھی ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مفت کیے جا رہے ہیں حکومت مریضوں پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر جامع صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں