سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے تحت اساتذہ اسامیوں کو جلد پر کیا جائے، رحیم کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے )تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس بلوچستان چیف سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کے مشکلات میں کمی لانے کیلئے ضروری ہے کہ سردار بہادر خان (ایس بی کے )کے زیر اہتمام ٹیچروں کے عمل کو فوری طور سے پائے تکمیل تک پہنچا یا جائے کیونکہ ساڑھے آٹھ ہزار بے روزگار کامیاب امیدواروں کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا ظلم کے مترادف ہے بیان میں ایک غیر ملکی بلیک میلر بایزید خروٹی نامی بدنام زمانہ شخص جس کا کام اس قسم کی بلیک میلنگ کرکے سرکاری اداروں کے آفیسران سے پیسے لوٹنا اس کا کاروبار ہے عدالت بایزید غیر ملکی کو ملک بد ر کریں اور اس کے خلاف آئے روز سرکاری اداروں بدنام کرنے کا سلسلہ بند کرائیں تحریک انصاف (ایس بی کے ) کے تمام کامیاب امیدواروں کو فوری آرڈر دینے کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔


