عمران خان کیخلاف سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف جاری سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کیلئے قانونی کارروائی پوری نا ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں، جج ٹرائل کیلئے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے۔عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ایف آئی اے کو 20دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
Load/Hide Comments


