پاکستان بھر سے غیرقانونی غیرملکی باشندوں کی واپسی ، گزشتہ روز 2 ہزار 423 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر سے غیرقانونی غیرملکی باشندوں کی واپسی ، گزشتہ روز 2 ہزار 423 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ کردئیے گئے۔گزشتہ روز روانہ ہونے والے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں میں 687 مرد، 326 خواتین اور 1410 بچے شامل تھے۔انتظامیہ کی جانب سے تمام 235 خاندانوں کو اپنے وطن واپس روانہ کرنے کیلئے 114 گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments


