مذہب اور قوم پرستی کے نام پر دھوکا دینے والوں کو شکست دیں گے، پی ٹی آئی

کوئٹہ، ہرنائی (انتخاب نیوز) 8 فروری کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا پاکستان ہمارا وطن، اسکا پرچم پوری دنیا میں سر بلند کریں گے، عمران خان کے نظریے کو نصب العین بناکر آئین پاکستان کی روشنی میں ہرنائی کی تقدیر بدلیں گے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف ضلعی ہرنائی کے صدر صدام خان ترین نے تحریک انصاف نے ضلعی ہرنائی میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہرنائی کے عوام جاگ چکی ہے۔ انہوں نے دہائیوں سے مذہب پرستی و قوم پرستی کے نام پر ہرنائی کے عوام کا استحصال کرکے حکمرانی کرنے والوں کو مستر کردیا ہے8 فروری کو تحریک انصاف کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا سینئر قانون دان شعیب شاہین کو کوئٹہ سے واپس لاہور بھجنا جمہوریت نہیں بلکہ آمریت کی بد ترین مثال ہے ہرنائی کے عظیم الشان کنونشن میں ہرنائی کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق فیصلہ کردیا جلسے کی صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ، نواب خان دومڑ، ذاکر خان ترین ، سردار اکبر ترین، سید میر علی آغا، عزیز کاکڑ اور دیگر نے کی۔ جلسے سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے عظیم الشان اور تاریخی ورکرز کنونشن کے انعقاد پر صدام خان ترین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہرنائی کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں آج کا ورکرز کنونشن اس بات کی دلیل ھے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کی طرح بلوچستان کے عوام نے پاکستان تحریک کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے 8 فروری 2023ءکو ہرنائی کے عوام بلے پر مہر لگا کر نام نہاد، مفاد پرست سیاسی جماعتوں کو مسترد اور کامیاب ہوکر ہرنائی کی تقدیر بدلینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں