کویت نے شیخ نواف کے انتقال کے بعد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقرر کر دیا

(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو جانشین نامزد کیا گیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق کویت کے امیر امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد دنیا کے معمر ترین ولی عہد 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا امیر نامزد کیا گیا ہے۔نائب وزیر اعظم اور کابینہ امور کے وزیر مملکت نے آج شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد یہ اعلان کیا۔کچھ ہی دیر بعد کویت کے شاہی دربار نے شیخ نواف کے انتقال کی تصدیق کی۔ خلیجی ممالک سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں