بلوچ لاپتہ افراد کا کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے، بی وائے سی
کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے سے ماہ رنگ بلوچ، گلزار دوست، میر نعمت مری، علی شیر زرکون، ملک گامن مری، میر قیوم مری، بہاول خان سمیت مسنگ پرسنز کے ورثا نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام بلوچ مسنگ پرسنز کو فوری رہا کیا جائے اور اگر کوئی قصور ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے صوبے کے بنیادی حقوق و گیس فراہم کی جائے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی، مظاہرے میں تقریباً ہزاروں افراد نے شرکت کی، لانگ مارچ اتوار کو بارکھان پہنچے گا، جہاں بارکھان کے لوگ استقبال کریں گے بعد ازاں لانگ مارچ اسلام آباد کےلئے روانہ ہوگا۔
Load/Hide Comments


