پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیا خورونوش سستی نہ ہوسکیں
چمن(یو این اے )ملک بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے لیکن چمن میں کرایہ اور خوردنی اشیا کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اشیا خوردنوش غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے شہر میں سرکاری نرخ نامہ ہوا میں اڑا دیا پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے چینی کی فی کلو 180 روپے میں فروخت ہورہی ہے آٹا سو کے جی بوری 13 ہزار روپے فروخت ہورہی ہے چاول سپر سیلہ 330 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے گھی 10 لیٹر 28 سو سے بڑھ کر 3600 روپے ہوگئی ہے اسی طرح پیاز فی کلو 80 روپے آلو 75 روپے فی کلو اور ٹماٹر 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ دالیں چولے بھی 20 سے 30 روپے کلو اضافہ ہوا ہے چکن گوشت 5 سو روپے بڑھ کر 570 روپے کلو فروخت ہورہی ہے دودھ دہی انڈوں کے نرخ برقرار ہے احکام بالا نوٹس لیں ۔
Load/Hide Comments


