پٹرولیم مصنوعا ت سستی ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد (صباح نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اب اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کا امکان ظاہر کیا گیاہے ۔ پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔ نگران حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی ہے۔ موجودہ حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں پہلے 40 روپے اور اب 14 روپے کی کمی سے عوام کو کافی حد تک ریلیف ملا ہے۔ آنے والے دنوں میں اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پٹرول 331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تھی۔ اب وہی پٹرول کی قیمت 16 دسمبر میں کمی کے بعد 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے تک آگئی ۔
Load/Hide Comments


