پانچ روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ
غزہ (صباح نیوز)فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے 5 روز میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے جس کیلئے حماس کے جنگجو غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج پر راکٹوں، مارٹر گولوں اور اسنائپر رائفلز سے حملے کر رہے ہیں۔ حماس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے5روز میں 100سے زائد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور متعدد صیہونی فوجی ہلاک کیے۔
Load/Hide Comments


