امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے 14ڈرون مار گرائے

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکا کی طرف سے اسرائیل کی عملی مدد جاری ہے اور بحیرہ احمر میں حوثیوں کے 14ڈرون مار گرائے گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں نے اسرائیل سے آنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانا چاہا تھا۔ ادھر برطانیہ بھی اسرائیل کی مدد میں پیش پیش ہے اور برطانوی جنگی جہاز نے بھی بحیرہ احمر میں مشتبہ ڈرون حملہ ناکام بنایا۔ حوثیوں کے حملوں کے بعد ڈنمارک اور فرانس کی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں سروسز معطل کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں