افغانستان سے پاکستان میں تخریبی حملوں میں تیزی آئی ہے، جان اچکزئی
کوئٹہ(یو این اے )صوبائی نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں افغانستان کو عالمی تعلقات میں فوقیت دی ہے نائن الیون کے بعد پاکستان نے افغانستان کو سپورٹ کیا ماضی میں بھی افغانستان سے پاکستان میں تخریب کاری کے واقعات رونما ہوئے ہیں طالبان انتظامیہ آنے کے بعد پاکستان میں تخری حملوں میں شدت آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا نگران وزیر اطلاعات کا کہناتھا کے پاکستان میں انتخابات کو ثبوتاژ نہیں ہونے دیں گے الیکشن کمیشن کے جانب سے 8فروری کو انتخابات کا شیڈول جاری ہوا ہے نگران حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد کرکے واپس گھروں کو جانا ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان مطلوبہ تخریب کاروں کو پاکستان کے حوالے کریں ایران میں پولیس تھانے پر تخریب کاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر آباد افغان باشندے اپنے ملک واپس جارہے ہیں ہم نے 40سال تک ان کے مہمانوازی کی اب افغانستان میں امن آچکی ہے اس لیے ان کو اپنے وطن واپش جانا چاہیے ۔


