کارکن بغیر کسی تاخیرکے الیکشن کی تیاریوں کیلئے کمر بستہ ہوجائے ،جمعیت علمااسلام

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کارکن بغیر کسی تاخیرکے الیکشن کی تیاریوں کیلئے کمر بستہ ہوجائے جمعیت علما اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی زمہ داری کا اداراک کریں ہر یونٹ سے لیکر تحصیل اور ضلعی جماعت الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں تنظیمی دورے کا شیڈول دیکر باقاعدہ الیکشن مہم کا آغاز کریں. جمعیت علما اسلام مضبوط پوزیشن کے ساتھ الیکشن کے میدان میں اتریگا اور بھرپور کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔ آنے والا دور جمعیت علمااسلام کا ہے۔ جمعیت نے ہر میدان میں ثابت کردیاہے کہ صوبے کی عوام جمعیت علمااسلام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جمعیت علمااسلام نے ہر فورم پر صوبے کی ترقی کی بات کی ہے، بلوچستان جمعیت علمااسلام کا مضبوط قلعہ ہے۔ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علمااسلام پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل میدان میں سرگرم عمل ہے اور پہلے دن سے ہی نئے الیکشن کا مطالبہ کرتی رہی اب بھی پوری تیاری کے ساتھ آٹھ فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں