بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو بڑی ٹیکس چھوٹ دیدی گئی
کراچی(این این آئی)ایف بی آر نے غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونزپر عائد ٹیکسز میں کمی کردی ہے ۔ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق نئے موبائل فونز کے تجارتی درآمد کنندگان نئے ایویلیو ایشن رولنگ کے تحت کسی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔اس کے برعکس، آنے والے بین الاقوامی مسافر خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اب استعمال شدہ/تجدید شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد تک ٹیکس میں کمی کا فائدہ اٹھائیں گے۔ڈائریکٹوریٹ آف ویلیوایشن کراچی کے 2023 کے نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی ہے۔تاہم، نئے موبائل فونز کی درآمد میں مصروف تجارتی درآمد کنندگان کو نسبتا زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔
Load/Hide Comments


