45 دن بعد آپ کس جماعت کو پیارے ہوجائیں گے، صحافی کا نگراں وزیراعظم سے سوال

کوئٹہ(یو این اے ) نگراں وزیر اعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا کہ آج سے 45 دن بعد آپ کس جماعت کو پیارے ہو جائیں گے؟ وزیر اعظم نے جواب دیا کہ ہو سکتا ہے میں اپنی پارٹی بنا لوں، اور ہو سکتا ہے لوگ مجھے پیارے ہو جائیں۔انھوں نے اس سوال کے جواب میں مزید دل چسپ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا ہو سکتا ہے میں اللہ کو پیارا ہو جاوں، لیکن میں تو اللہ سے مہلت مانگ رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں