یونیورسٹی آف تربت کے 16 رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا تدریسی دورہ
اسلام آباد (صباح نیوز)یونیورسٹی آف تربت بلوچستان کے طلبا و طالبات پر مشتمل 16 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments


