کوہلو میں لانگ مارچ کی کوریج پر صحافی کیخلاف مقدمہ قابل مذمت ہے، صحافتی تنظیمیں

کوہلو (یو این اے) پروفیشنل جرنلسٹس آف پاکستان کے صدر ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ پیر سید اعجاز حیدر نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لانگ مارچ کوہلو آمد کے موقع پر صحافتی زمہ داریاں ادا کرنے پر مقامی صحافی نذر بلوچ و دیگر کیخلاف ایف آئی آر کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافتی خدمات سر انجام دینے پر صحافی کیخلاف ایف آئی آر نہ صرف آزادی صحافت پر قدغن ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین پامالی ہے، پروفیشنل جرنلسٹس آف پاکستان کے صدر پیر سید عجاز حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مقامی صحافی پر ایف آئی آر ذاتی بغض، انا اور بدنیتی پر مبنی ہے ملک بھر کے صحافی برادری اور صحافتی تنظیمیں پسندیدہ علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پروفیشنل جرنلسٹس آف پاکستان نہ صرف صحافی کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو کا مطالبہ کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں