حکومت تمام قوت بلوچ ماﺅں بہنوں کی گرفتاری کیلئے لگا لے ہمیں نہیں روک سکے گی، بی وائے سی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اپنی تمام تر فوج بلوچ ماو¿ں اور بہنوں کو گرفتار و تشدد کرنے کیلئے بلا رہی ہے۔ وہ مائیں اور بہنیں جن کے پیارے اس وقت ریاست کے عقوبت خانوں میں قید ہیں جن کے حوالے سے کسی کو بھی علم نہیں ہے۔ اسلام آباد والے یاد رکھیں کہ یہ صرف چند افراد نہیں بلکہ ان تمام تر بلوچ قوم کے جذبات وابستہ ہیں اگر انہیں کچھ بھی ہوا، ان کے ساتھ کسی بھی طرح کا تشدد ہوا یا ان کی گرفتاری عمل میں لائے گی تو یاد رکھیں یہ صرف چند افراد کی گرفتاری نہیں ہوگی بلکہ پورے بلوچ قوم کی بے توخیری ہوگی جسے بلوچ صدیوں تک یاد رکھے گا۔ اگر یہ ریاست بلوچستان کو اپنا صوبہ سمجھتی ہے تو ان کے لوگوں کو احتجاج کرنے کا حق کیوں نہیں دیتا، اگر اسلام آباد بلوچستان کو صوبہ نہیں سمجھتا تو وہ بلوچوں کی حیثیت اس ریاست میں بتائیں تاکہ بلوچ مستقبل میں انہی کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں