اسپیس ایکس کا ری سپلائی ڈریگن کارگو خلائی جہاز زمین پر واپس آئے گا
لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیس ایکس کا ری سپلائی ڈریگن کارگوخلائی جہازبین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی یس ایس) سے سامان اور سائنسی تجربات کے ساتھ زمین پر واپس آنے والا ہے۔ناسا کے مطابق، ڈریگن بدھ کی رات 9 بج کر5 منٹ(مشرقی ٹائم) پرخلائی اسٹیشن سے الگ ہوگا اورریاست کیلیفورنیا کے علاقے ہاتھورن میں قائم اسپیس ایکس کے زمینی کنٹرولرز کی طرف سے ہدایات موصول ہونے کے بعد آئی ایس ایس سے محفوظ فاصلے پرجانے کے لیے اپنےتھرسٹرز فائر کرے گا۔ زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد، خلائی جہاز فلوریڈا کے ساحل پر سطح آب پر اترے گا۔ ناسا کے مطابق، ڈریگن 4ہزار300 پانڈ سے زیادہ سامان اور سائنسی تجربات زمین پر واپس لے کر پہنچے گا جو خلائی اسٹیشن کے مائیکرو گریوٹی ماحول میں کیے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


