روبوٹ بزرگوں کی تنہائی دور کرنے میں معاون ثابت
واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں تنہائی کا مقابلہ کرنے والے بزرگوں کو ایلی کیو کی شکل میں ایک نیا ساتھی مل گیا ہے، یہ ایک انوکھا روبوٹ ہے جسے انٹیویشن روبوٹکس نے ڈیزائن کیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلی کیو ایک چھوٹے سے ٹیبل لیمپ کی طرح ہے جس کا سر روشن ہوتا ہے اور گھومتا ہے۔جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی دلچسپیوں اور ماضی کی گفتگو کو یاد کرتا ہے اور مستقبل کی چیٹس کو ترتیب دیتا ہے۔ یہ بزگوں کو لطیفے اور موسیقی جیسے ہلکی پھلکی تفریح پیش کرتا ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں جوائس لوازیا جیسے رہائشی اس ٹیبل ٹاپ ڈیوائس کے ساتھ بات چیت کرکے اپنا وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


