شمالی کوریا نے اپنا دوسرا ایٹمی ری ایکٹر آن لائن کردیا
پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے اپنا دوسرا ایٹمی ری ایکٹر بظاہر آن لائن کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے بتایا کہ شمالی کوریا کی قیادت نے جس ایٹمی ری ایکٹر کو آن لائن کیا ہے وہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔آئی اے ای اے کے ایک بیان کے مطابق یانگ بیون کے علاقے میں واقع اس ایٹمی ری ایکٹر سے گرم پانی نکلتا دیکھا جاسکتا ہے۔
Load/Hide Comments


