گرفتار250 طلبا میں سے 100 سے زائد لاپتہ ہیں، بازیاب نہ کیا گیا تو سخت اقدام اٹھائیں گے، ماہ رنگ بلوچ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماءڈاکٹر مہارنگ بلوچ نےکہا گرفتار 250 طلباء میں سے 100 سے زائد طلباء لاپتہ ہیں انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، اگر طلباء کو رہا نہ کیا گیا اور پرامن مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس نہ لی گئیں تو لانگ مارچ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہو گا جس کی ذمہ دار ریاست ہو گی، ہمیں ہمارے گرفتار دوستوں بشمول پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر ظہیر کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ریاست ہم سے بات کرنا چاہتی ہے تو پہلے ہمارے تمام ساتھیوں کو رہا کرے۔ اس کے بغیر، ہم ریاست سے بات نہیں کرتے۔
Load/Hide Comments


