مستونگ میں منشیات کی سرعام فروخت، متعدد علاقے نو گو ایریا بن گئے

مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زونل ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پڑنگ آباد ، سورگز غنجہ ڈوری عوام کیلئے نوگو ایریا بن چکا ہے ہائے روز مذکورہ ایریا میں چوری ڈکیتی اور بڑھتی ہوئی بدامنی سرعام منیشات فروشی لیویز ایس ایچ او تھانہ ولی خان کے نااہلی کا واضح ثبوت ہے گزشتہ چند روز قبل بی ایس او پجار کے سنئیر جوائنٹ سیکرٹری شرجیل بلوچ اور خالد بلوچ کو مذکورہ ایریا میں گن پوائنٹ پر انکے موٹر سائیکل ٹچ موبائل فونز اور دیگر نقدی چھین کر فرار ہوئے لیکن اب تک ملزمان کے خلاف لیویز فورس ولی خان کوئی کاروائی نہیں کی گئی نااہل لیویز ایس ایچ او ولی خان کی ان تمام تر سماجی برائیوں پر خاموشی سے یہ واضح ہوتے ہیں کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصروں سے بھتہ خوری وصول کرتے رہتے ہیں ترجمان نے کہا کہ ایک منظم سوچی سمجھی سازش کے تحت پڑنگ آباد میں منشیات کو عام کیا جارہا ہے جس سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات جیسے لعنت میں تیزی سے مبتلا ہوتے جارہے ہیں ولی خان اور پڑنگ آباد سورگز میں منشیات فروشوں کے کہیں چھوٹے بڑے کیمین گائیں ہیں جہاں سے نوجوان نسل کو خطرناک قسم کے منشیات باآسانی طریقہ سے فروخت ہوتی ہے لیکن لیویز فورس انکے خلاف کارروائی کرنے سے کسر ہے کوئٹہ اور دیگر اضلاع سے نشہ کے عادی افراد پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے نشہ اور منشیات خریدنے کیلئے پڑنگ آباد کا رخ کرتے ہیں مذکورہ ایریا سے رات کے اوقات کار میں کوئٹہ کو جانے والے مسافر ویگنیں اور لوکل بسیں منیشات کے عادی افراد سے بھر جاتے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور ولی خان لیویز کاروائی کرنے سے یکساں غافل ہے اس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ سماجی برائیوں میں ملوث افراد کو لیویز فورس ولی خان کے پشت پناہی حاصل ہے زونل ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایس او پجار کے زونل سنئیر جوائنٹ سیکرٹری شرجیل بلوچ کے چھینے گئے موٹر سائیکل موبائل فونز برآمد کیا جائے اور پڑنگ آباد میں جرائم پیشہ عناصروں اور منشیات فروشوں کے خلاف فی الفور کارروائی کیا جائے بصورت دیگر لیویز فورس کے خلاف سخت سے سخت احتجاج مظاہرہ کرینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں