ناراض اے این پی رہنما عدنان جلیل کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔عدنان جلیل اسی ہفتے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان جلیل نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے پیار اور عزت دی۔انہوںنے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے پیار کے سبب پی پی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔عدنان جلیل نے کہا کہ وزارت کے دوران ایمل ولی نے کرپٹ افسر کو سپورٹ کرنے کا کہا جس پر انکار کیا۔ناراض اے این پی رہنما نے کہا کہ کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پر پارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزرات سے ہٹا دیا گیا تھا۔عدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں