اسرائیل کا مقصد غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی ہے، اقوامِ متحدہ

غزہ (صباح نیوز) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ یہ بات نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ پالا گیویرا بیٹنکر نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں جگہ جگہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی حملے اس جانب اشارہ ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی پالا گیویرا بیٹنکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد غزہ کی پوری آبادی کا انخلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں