کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ‘کے فور’ کے ٹھیکوں میں سنگین بےقاعدگیوں کا انکشاف

کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ‘کے فور’ کے ٹھیکوں میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق نیب کی آنکھوں سے بچنےکے لیے 27 ارب روپے کے منصوبے کو 9 ٹکڑوں میں بانٹا گیا، ان میں کلری بگھاڑ فیڈر پختہ کرنے کے 27 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیےگئے، بے قاعدگیوں کے انکشاف پر نگران سندھ حکومت نےکلری بگھاڑ کے ٹھیکےکا عمل منسوخ کردیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنےکے لیے پروجیکٹ کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں