اسرائیل کی غزہ میں تازہ بمباری، 100 سے زائد حملے، 240 فلسطینی شہید

بیت المقدس (این این آئی) غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی جارحانہ حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں