بلوچ قوم پر برا وقت آئے تو قوم پرست دور بین میں بھی نظر نہیں آتے، جے یو آئی

پنجگور (نمائندہ خصوصی) پنجگور جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام شہید اسلام حافظ احتشام الحق یونٹ سریکوران وشاپ میں گرینڈ شمولیتی جلسہ، سینکڑوں افراد کی بی این پی عوامی، نیشنل پارٹی اور بی این پی سے مستعفی اور جمعیت علماءاسلام میں باضابطہ شمولیت کا اعلان۔شمولیت کرنے والوں میں حاجی محمد قاسم حسین احمد زاکر حسین عبدالحمید گچکی عصمت اللہ۔ سلیمان گچکی امان گچکی محمد قاسم نصرت ڈاکٹر شاہ محمد عبدالمالک ظہوراحمد علی دوست واجہ بہرام واجہ جان محمد عبدالرشید محمد عظیم گچکی حامد خیر حاجی زاہد عبدالمالک حاجی منیراحمد سمیت سینکڑوں افراد شامل ہیں۔ شمولیتی جلسہ سے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ظفراللہ گچکی صوبائی اسلمبی حلقہ پی بی 30 ٹو کے امیدوار حاجی عبدالعزیز حلقہ پی بی 29 ون کے امیدوار حاجی عطاءاللہ مولانا علی احمد۔مرکزی شوری کے رکن۔مولانا عبدالحلیم محمد جان رودینی عادل ارباب مولوی محمد اسلام۔ مولانا امین جان۔ مولوی محمد صدیق حاجی محمد قاسم گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی ایک سو سالہ تاریخ ہے اور وہ اپنا ایک پس منظر رکھتی ہے پنجگور میں علماءکرام کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں وہ ہر مسلہ میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دینی خدمات کے ساتھ دنیوی کاموں میں بھی وہ ہاتھ بٹا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار ظفراللہ گچکی کی کوششوں سے سوردو سریکوران کے لیے جو واٹر سپلائی اسکیمیں منظور ہوگئی تھیں وہ بھی پنجگور کے نمائندوں نے کینسل کرائے جوکہ افسوس کا مقام ہے۔جمعیت کے اکابرین کی خدمات روز روزروشن کی طرح عیاں ہیں حاجی عطاءاللہ نے جو سماجی خدمات سرانجام دیئے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مقررین نے کہا کہ پنجگور میں ہمیشہ قوم پرستوں خاص کر نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی کی حکومتیں رہی ہیں جو پنجگور کی اصل پسماندگی کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام واحد جماعت ہے جس پر کرپشن کے کوئی چارجز نہیں عوام جمعیت کو کامیاب بناکرعدل انصاف کے نظام قائم کرنے کے لیے اپنی زمہ داریاں ادا کریں اور عوام دوستی کا ثبوت دیں انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں کے برعکس جمعیت نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور حق کی پرچار کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور والوں سے ہمارا رشتہ ووٹ کے حصول کے لیے نہیں ہے یہاں کا ہر فرد ہمارے لیے محترم ہے چائے وہ ہمیں ووٹ بھی نہ دے قوم پرستوں نے پنجگور کا برا حال کیا ہے جب سے ان کا وجود ہے ہم ان سے یہی سنتے ارہے ہیں کہ ساحل وسائل بلوچ تشخص انکی زبان پر ہے مگر جب بھی بلوچ پر مشکل آیا یہ دوربین سے بھی دکھائی نہیں دیتے کیچ کے حالیہ واقعہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لانگ مارچ میں یہ کہاں چھپ گئے تھے کوئی جاکر ان سے پوچھے یہ موقع پرست ہیں انکو پتہ ہے کہ وہ قومی ایشوز پر ساتھ ہونگی تو انکی سٹیں خطرے پڑجائیں گی جمعیت کی سیاست سچائی کی بنیاد پر ہے اور وہ خوفزدہ ہوئے بغیر ظالم کے خلاف اور مظلوم کا ساتھی ہے انہوں نے کہا کہ روڑ اور ترقیاتی اسکیمیں اس وقت کارامد ہوسکتی ہیں جب امن ہوگا اسٹیج سکریٹری کے فرائض حافظ زبیر صدیقی حاجی طارق عزیز نے سرانجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں