بلوچستان میں کورونا وائرس اور دیگر امراض کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ
کوئٹہ(این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس اور سانس و زکام کے امراض میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ کردیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ایک اعلامےے کے مطابق ملک بھر میں سانس کے انفکیشن ،زکام اور کورونا وائرس کی علامات بڑھنے کے پیش نظر صوبے کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔اعلامےے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ صحت کے حکام، ہسپتالوں کے سربراہان کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح پر کی مسلسل نگرانی کریں ۔
Load/Hide Comments


