مولانا فضل الرحمن نے انتخابات موخر کرنے کا مطالبہ کردیا
ڈی آئی خان (انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن مو¿خر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں کیسے انتخابات ہو سکتے ہیں، الیکشن چند دن مو¿خر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے انتخابات مو¿خرکرنے کا مطالبہ کردیا، اور کہا کہ چند ماہ قبل باجوڑ میں ہمارے 73 ساتھی شہید ہوئے، رات کو جو واقعہ ہوا یہ بے امنی کا واقعہ ہے، میں گھر میں تھا، رات کے واقعے میں ہماری گاڑیوں پر گولیاں لگیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں جانا چاہتے ہیں لیکن ماحول بھی ہونا چاہیے، ان حالات میں کیسے انتخابات ہو سکتے ہیں، انتخابات چند دن مو¿خر ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر غور کرے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کاغذات صرف پی ٹی آئی کے مسترد نہیں ہوئے، لیول پلیئنگ فیلڈ صرف ایک پارٹی کی بات نہیں، 2 صوبوں کو بھی یکساں پرامن ماحول فراہم کیا جائے، پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن چاہتےہیں یہ آئینی تقاضاہے، لیکن اگر ٹرن آو¿ٹ کم ہوا تو یہ دھاندلی کا امکان پیدا کرے گا، ملک میں گزشتہ چار سالوں میں معیشت تباہ ہوئی، ہم نے گزشتہ 15ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن سے نکالا۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ میں انتخابی ماحول کی وجہ سے دورہ افغانستان فوری نہ کرسکا، اگلے ہفتہ افغانستان کا دورہ متوقع ہے۔


