عمران خان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نا اہل کیا گیا، پاکستان میں جمہوریت پر پلڈاٹ کی رپورٹ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پلڈاٹ نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نااہل کیا گیا۔ پلڈاٹ نے پاکستان میں 2023 میں جمہوریت کی کوالٹی پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2023 پاکستان میں جمہوریت کیلئے ایک اور کٹھن سال تھا، عالمی تھنک ٹینکس نے پاکستان کو انتخابی آمریت کہا۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نااہل کیاگیا، عمران خان پر سب سے بڑا چارج 9 مئی واقعات کے الزامات ہیں۔ جب کہ الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان لے کر پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا دیا۔ رپورٹ میان کہا گیا ہے کہ قانونی جنگ کے باوجود ملک میں 90 روز میں انتخابات نہیں ہوسکے، نگراں حکومتوں کا طویل اقتدار آئین اور جمہوریت کی رو کے منافی ہے۔ پلڈاٹ نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مختلف شہروں میں کاغذات نامزدگی چھیننے کی رپورٹس آئیں، لیکن ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہوئی کہ امیدوار کاغذات جمع نہیں کرا سکے۔ پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے یا تو ایگزیٹو کے دباو¿ یا بین الاقوامی ضروریات پوری کرنے پر قانون سازی کی، سینیٹ تقریری کلب سے زیادہ کچھ نہیں رہا، سینیٹ نے سیاسی بلیم گیم اور مخالفین کا مذاق ہی اڑایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں