بساک کاپاکستان بھر میں بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے کتب میلہ جاری

کراچی (انتخاب نیوز) بساک کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کے نام پر کتب میلہ آج تیسرے روز بھی جاری۔ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے نئے سال کا آغاز کتاب کاروان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان بھر میں بلوچستان کتاب کاروان کے بینر تلے ب±ک اسٹالز کے انعقاد کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ آج ان ب±ک اسٹالز کا تیسرا دن ملیر کاٹھور، شال ، بلیدہ ، گوادر ، پسنی ، جیونی ، اوتھل، ڈی جی خان، ناصرآباد، خاران، جعفرآباد اور ہوشاپ سمیت دیگر علاقوں میں ب±ک فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے-تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد بلوچ قوم میں کتابوں کے آریعے آگاہی پھیلانا ہے تاکہ وہ سماجی برائیں سے دور ہوکر شعور سے لیس دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں