حکومت مزداٹرک ایسو سی ایشن کے مطالبات فوری حل کرے، غفور حیدری
مستونگ(یو این اے )جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل این اے 261 قلات کم سوراب کم مستونگ سے جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کی لکپاس کے مقام پر آل پاکستان مازدا ٹرک ایسوسی ایشن کے دھرنے میں آمدمولانا عبدالغفورحیدری نے آل پاکستان مازدا ٹرک ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت چیئرمین میرنواب مینگل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی انور لہڑی علی اکبر محمد حسنی جلیل بڑہچ سے ملاقات کی۔آل پاکستان مازدا ٹرک ایشو کی قیادت نے مولانا عبدالغفورحیدری کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا مولانا عبدالغفورحیدری نے انکے مطالبات کا بغور جائزہ لیا ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے فوری طور پر وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے رابطہ کیا اور انسے کہا کہ آپ آل پاکستان مازدا ٹرک ایسوسی ایشن کی قیادت کو بلائے اور انکے جائز مطالبات کو حل کرے۔وزیر اعلی بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ ایک بااختیار کمیٹی بنائیں گے اور انکی جائز مطالبات کو پوری حل کرنے کی کوشش کریں گے مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہم آپکے جائز مطالبات کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر آپکے لئے آواز بلند کریں گے ۔اس حوالے سے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آل پاکستان مازدا ٹرک ایشو کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج صوبہ بھر میں ایسوسی ایشن کی طرف سے سڑکے بند ہے جس سے نہ صرف عام مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اروبوں روپے کا نقصاں ہورہا ہے۔


