یوکرین پر روسی میزائل حملے، بچوں سمیت 11 افراد ہلاک
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے مشرقی علاقوں میں روسی میزائل حملے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی میزائل حملے میں یوکرینی شہر پوکرو وسک اور اس کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی گورنر ودیم فلاشکن نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ ”دشمن شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، زیادہ سے زیادہ مصیبتیں لانے کی کوشش کر رہا ہے“۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ روسی افواج نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس کو ہمیشہ اس طرح کے حملوں کے نتائج کا احساس کرنا چاہیے۔
Load/Hide Comments


