بنگلہ دیش، عام انتخابات کیلئے پولنگ، ڈھاکا میں 5 سکول اور 4 پولنگ بوتھ نذرآتش

ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کے روزپرتشدد واقعات میں ڈھاکا کے 5 سکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا اورو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی گئی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی بھی اپیل کی ہے۔ پرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکا میں 5 سکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی ۔ ، اپوزیشن نے پولیس کی جانب سے عائد کردہ الزامات مسترد کر دیئے۔ اب تک بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ ہزاروں روپوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں