جاپان، غیر ملکی زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی کائونٹر کھول دیا گیا

ٹوکیو (صباح نیوز) جاپان کے علاقے تویاما میں غیر ملکی زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی کائونٹر کھول دیا گیا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جزیرہ نما نوتو میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعدتویاما انٹرنیشنل سینٹر نے غیر ملکی باشندوں اور تویاما کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لئے کام کرنا شروع کر دیا۔ امدادی کائونٹر جاپانی، انگریزی، چینی، ویتنامی اور پرتگالی سمیت 22 زبانوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔غیر ملکی زبان میں مشاورت کئی اندازمیں پیش کی جاتی ہے جس میں مترجمین کی آن لائن شرکت یا فون کے ذریعے مشاورت شامل ہے۔امدادی کائونٹر ہفتے کے عام دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے۔ یہ مرکز آئندہ تین روزہ تعطیلات پر بھی عارضی طور پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں