نیویارک، غزہ کی حمایت میں احتجاجی ریلی

نیویارک (صباح نیوز) امریکہ کے شہر نیویارک میں غزہ کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے،مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز 7 اکتوبر 2023 سے مسلسل غزہ کے علاقوں کو نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں