کسی کی ذاتی خواہش پر وزیراعظم بنانے کیلئے آلہ کار نہیں بنیں گے، سینیٹر کہدہ بابر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ سیاسی مافیا مجھ سمیت کسی منتخب رکن کو پارلیمان میں آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتا، بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے لیے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ ایک بیان یں انتخابات ملتوی کرانے کی قرار داد پر ووٹ دینے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابرکا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعتیں میرا وزیراعظم، میرا وزیراعظم کھیلنے کے بجائے عوامی تحفظات سمجھیں، بڑی سیاسی جماعتوں کی خواہشات کے لیے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔ سینیٹر کہدہ بابر کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی ذاتی خواہشات کی تکمیل اور وزیراعظم بنانے کے لیے آلہ کار نہیں بنیں گے، سوال کرنا چاہتے ہیں کہ کیا منتخب رکن کا قرارداد کے حق میں ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟ کیا قرارداد آئین کے خلاف تھی؟ کیا اس سے قبل انتخابات التوا کا شکار نہیں ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قرارداد میں تحفظات رکھ کر اپنے صوبوں اور علاقوں کی ترجمانی کی ہے، الیکشن کمیشن تحفظات کو دیکھ کر جائزہ لے اور غور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں