جاپان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 160 سے بڑھ گئی

ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 161 تک پہنچ گئیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 161 تک پہنچ گئی ۔رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد سے اس وقت تک 103 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 565 افراد زخمی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں آنے والے 7.6 درجے شدت کے زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کئے گئے جبکہ بعض ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے بلند لہریں ٹکرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں