غلط پالیسیوں کے باعث بی این پی عوامی ایک یونین کونسل تک محدود ہوکر رہ گئی، نیشنل پارٹی

پنجگور(یو این اے )پنجگور کے مختلف علاقوں میونسپل کارپوریشن چتکان خدبادان اور تحصیل پروم جائین سے متعدد خاندان اور قبائیلی عمائدین کا نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 30 پنجگور ٹو کے امیدوار میر رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سکیرٹری قومی اسمبلی این اے 258 کے امیدوار واجہ پھلین بلوچ صوبائی اسمبلی پی بی 29 پنجگور ون کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ سے ملاقات اور قائدین کی موجودگی میں بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کی اغراض مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے باقاعدہ پریس کانفرنس کے زرئعے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیت کرنے والوں میں میونسپل کارپوریشن چتکان سے بی این پی عوامی کے رہنما سہل نور بلوچ کی سربراہی میں محمد عالم بلوچ واجہ نوراحمد بلوچ خدابادان سے امید علی قمبرانی کی سربراہی میں میر نزیر احمدقمبرانی ہمت قمبرانی انعام اللہ قمبرانی حسن جان قمبرانی شمس الدین قمبرانی نے اپنے خاندان ساتھیوں اور پروم جائین سے شبیر احمد بلوچ کی سربراہی میں محمد کریم میر خالد بلوچ علی احمد محمد طارق اجد علی بلوچ نے اپنے فیملی اور دوستوں کے ساتھ شامل تھے انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ چند افراد کا ایک ٹولہ ہے جو اپنی مفادات کیلئے سیاست کے مقدس پیشے کو استعمال کرکے زاتی گروہی مفادات حاصل کررہے ہیں بی این پی عوامی کی غلط پالیسیوں سے بی این پی عوامی بلوچستان سے ختم ہوکر ایک یونین کونسل تک محدود ہوگئی ہے بی این پی عوامی میں مزید رہ کر وقت ضائع نہیں کرسکتے ہیں نیشنل پارٹی ایک جمہوری سیاسی قومی جماعت ہے نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر قومی سیاست کو فروغ دینا چاھتے ہیں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سکیرٹری واجہ پھلین بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی محمد اسلام بلوچ علاولدین ایڈوکیٹ ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری قوم پرست قومی جماعت ہے نیشنل پارٹی کی قول فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے اقتدار اور اقتدار سے باہر ہر فورم پر بلوچستان کے حقیقی نمائندگی کی ہے بلوچستان کا اصل مسلہ سیاسی مزاکرات اور گفت شنید سے ممکن ہے لیکن افسوس اس ملک کے حکمرانی نے بلوچستان کے مسلے کو حل کرنے کے بجائے طاقت کا استعمال کرکے بلوچستان میں مزید نفرت کو ہوا دی ہے بلوچستان کو ایک آئینی وحدت تسلیم کرنے کے بجائے کالونی سمجھ کر دبانے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ترقی خوشحالی امن اور تعلیم چاھتے ہیں نا برابری عدم مساوات اور نفرت ناانصافی بلوچستان کے عوام میں مزید مایوسی پیدا کرسکتا ہے بلوچستان کے عوام کو انکے آئینی حقوق اور وسائل پر مکمل اختیار دینے کی ضرورت ہے الیکشن میں مداخلت اور عوام پر غیر سیاسی لوگوں کو مسلط کرنےکے تجربات نے بلوچستان کے عوام میں شدید مایوسی پیدا کردیا ہے ملک کے آئین ہر شہری کو آزادی رائے کی اجازت دیتا ہے عوام کی رائے پر پابندی اور اسلام آباد کے مفاد کے فیصلوں نے بلوچستان کو شدید نقصان سے دوچار کیا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی توانا آواز ہے پرامن اور سیاسی جدوجہد کے زریعے بلوچستان کے حقوق حاصل کرنا چاھتی ہے بلوچستان بھر میں قبائلی عمائدین سیاسی کارکنوں کی نیشنل پر اعتماد ہماری لئے بہت بڑے اعزاز کا مقام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں